کراچی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 11 روپے اضافہ کرنے کی منظوری دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، بجلی کی بندش سے شہری پریشان
کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، بجلی کی بندش سے شہری پریشان

نیپرا نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 11 روپے سے زائد اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی اونچی اُڑان جاری، پھر مہنگا ہوگیا

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرِ صدارت آج ہونے والی سماعت میں کے الیکٹرک کی درخواست پر دلائل دئیے گئے۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک حکام نے مزید کہا کہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ گزشتہ ماہ کیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آر ایل این جی اور فرنس آئل کے ذریعے بجلی کی پیداوار بڑھانے کی وجہ سے کرنا پڑ رہا ہے۔ چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ہمارا کام انصاف کرنا ہے۔

توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ 3 پلانٹس سے لوئر گیس پریشر کے باعث بجلی کی پیداوار کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ گیس پریشر میں کمی کے باعث 6 کروڑ 45 لاکھ کا نقصان ہوا۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ گیس فلو دستیاب نہیں، سوئی سدرن کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ اگر ہماری ٹیم کراچی پہنچے تو کے الیکٹرک کے تمام پلانٹس چلنے لگ جاتے ہیں۔ بن قاسم پاور پلانٹ اصولی طور پر 2019 میں بند ہونا چاہئے تھا۔ کے الیکٹرک نے 11روپے 39 پیسے اضافے کی درخواست دی تھی۔ 11.37روپے اضافہ منظور کرتے ہیں۔

Related Posts