آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا  ہے، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطیہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جبکہ انہوں نے  مکمل طور پر ویکسینشن کرائی تھی اور بوسٹر ڈوز بھی لگوا چکے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ شریک چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے، ہم سب ان کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں ۔

Related Posts