عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے، عمر ایوب

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے، عمر ایوب
عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اس لئے مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اے این پی کے ایمل ولی نے وزیراعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کو ٹھکانے لگانے کی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قتل کرنے کی بات کی گئی، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ووٹ کے میدان میں جانے کے بعد جان لیوا حملہ کرنے کی بات کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

 انہوں نے کہا کہ ہم اس منصوبہ بندی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے وزیراعظم سی ڈی اے کے وزیراعظم بن کر رہ گئے ہیں  جبکہ ہم قانون کی پاسداری کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کرانا ہمارا حق ہے، ہم ہر قسم کی قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

Related Posts