کراچی میں بہن کی شادی کے روز معمولی تلخ کلامی پر نوجوان بھائی قتل

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں بہن کی شادی کے روز معمولی تلخ کلامی پر نوجوان بھائی قتل
کراچی میں بہن کی شادی کے روز معمولی تلخ کلامی پر نوجوان بھائی قتل

کراچی کے علاقے بندھانی کالونی، لیاقت آباد میں بہن کی شادی کے روز معمولی تلخ کلامی پر نوجوان بھائی کو مسلح شخص نے قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بندھانی کالونی میں اپنے بھائی اور بہن کی شادی میں شریک نوجوان حماد کا برابر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شریک ہونے والوں سے جھگڑا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

عزیر بلوچ مزید 3 مقدمات میں بری 

سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی تشہیر کرنیوالا ملزم گرفتار

مقتول حماد کی بہن کی بارات اور بھائی کے ولیمے والے روز ہی اس کا جھگڑا شادی ہال سے نکل کر جانے کے دوران راستہ نہ ملنے پر ہوا۔ حماد نے راستہ مانگا تو ایک شخص سے تلخ کلامی ہوئی۔

کار میں بیٹھے مسلح شخص نے فائرنگ کرکے حماد کو سینے پر دو گلیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد مسلح شخص جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

حماد کے کزن آصف کا کہنا ہے کہ جس شخص نے فائرنگ کی وہ برابر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شریک دولہے کا دوست تھا۔ پولیس نے دولہے کو گرفتار کر لیا ہے۔ معمولی تلخ کلامی پر قتل کے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں معمولی تلخ کلامی کے علاوہ نمودونمائش کیلئے بھی فائرنگ اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے حال ہی میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔ 

گزشتہ روز راولپنڈی میں ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار شخص کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

 ائیرپورٹ پولیس نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر غیر قانونی اسلحے کے ذریعے فائرنگ پر مبنی مواد اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم بلال کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

Related Posts