اسلام آباد: اگلے 72 گھنٹوں میں عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بری خبر آنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت لیوی بڑھانا ہے۔ سابقہ حکومت کی جانب سے لیوی اور ٹیکس صفر کیے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کے امپورٹ بل پر اثر پڑا ہے جبکہ حکومت نے بجٹ میں لیوی کی حد بھی بڑھادی ہے۔
ڈالر کی اونچی اُڑان جاری، پھر مہنگا ہوگیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








