عوام کیلیے بُری خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی میں 15 روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد: اگلے 72 گھنٹوں میں عوام کے لیے پیٹرولیم  مصنوعات سے متعلق بری خبر آنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت لیوی بڑھانا ہے۔ سابقہ حکومت کی جانب سے لیوی اور ٹیکس صفر کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کے امپورٹ بل پر اثر پڑا ہے جبکہ حکومت نے بجٹ میں لیوی کی حد بھی بڑھادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی اونچی اُڑان جاری، پھر مہنگا ہوگیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سبسڈی دے کر اضافے کو روک بھی سکتی ہے اور کم بھی کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت کو 31 جولائی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ کرنا ہے۔

Related Posts