کراچی: انسداد بدعنوانی کی عدالت (اے سی سی) نے جعلی جائیداد کیس میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں اراضی کے لین دین سے متعلق کیس میں اینٹی کرپشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ گزشتہ روز جامشورو کی انسداد بدعنوانی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے، تاہم اے سی ای ٹیم نے انہیں عددالت کے احاطے کے باہر سے گرفتار کرلیا۔
حلیم عادل شیخ کو بعد ازاں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE) کی ٹیم نے کراچی منتقل کیا اور ان کے خلاف زمین کا مقدمہ درج کرایا۔ بدھ کو اے سی ای ٹیم نے انہیں کراچی کے عزیز بھٹی تھانے منتقل کیا۔ اے سی ای نے ان کے خلاف ملیر اراضی کا مقدمہ درج کیا۔
مزید پڑھیں:عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست پر فیصلہ سنادیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








