لاہور: پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے اجلاس جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ شروع ہوگئی ہے، حکومتی امیدوار سبطین خان اور اپوزیشن کے امیدوار ملک سیف الملوک کھوکھر آمنے سامنے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی آج ہی رائے شماری ہورہی ہے، پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہونے کے بعد پی پی 254 سے افتخار گیلانی نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا، افتخار گیلانی علالت کے باعث وہیل چیئر پر ووٹ ڈالنے آئے۔
سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








