سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری
سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

کوئٹہ: بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جمعے کو بھی جاری رہیں، حکام متاثرہ افراد تک سامان پہنچارہے ہیں اور جہاں پر ضرورت پڑ رہی ہے وہاں سے سامان کو نکال رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو خوراک اور شیلٹر فراہم کیا جارہا ہے، کوئٹہ کراچی شاہراہ این 25 ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، شاہراہ پل ٹوٹنے کے باعث 4 مقامات پر بند ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بلوچستان خصوصاً لسبیلہ میں ٹیلی مواصلاتی رابطہ بحال ہو گیا، سیلاب سے لسبیلہ، کیچ، کوئٹہ، سبی، خضدار، کوہلو میں 3ہزار 953 گھر تباہ  ہوئے، حب، گڈانی، بیلہ اورمگسی میں 5 میڈیکل کیمپ لگائےگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  گوادرمیں علاقوں سےپانی کااخراج کیا گیا جبکہ گندھاوا کاجھل مگسی سے رابطہ بحال ہوا، جھل مگسی میں ہیلی کاپٹروں سے 1.3 ٹن امدادی سامان اورادویات پہنچائی گئیں،  جھل مگسی کی 2 سڑکوں کی بحالی کاکام جاری، 200 افراد کو  محفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کے باعث بند کوئٹہ، زیارت روڈ کھول دیا گیا، قلعہ سیف اللہ سیلابی پانی کی زدمیں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ریسکیو اور ریلیف  ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔ 

Related Posts