اسلام آباد: پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی ڈپٹی سیکریٹری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمین سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے قرض کی رقم جلد جاری کرنے کیلئے آئی ایم ایف پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بائیڈن انتظامیہ سے رابطے میں کہا کہ امریکا آئی ایم ایف پرایک ارب بیس کروڑ ڈالرز کی فوری فراہمی کے لیے دباؤ ڈالے۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، سعودی سفیر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








