ایتھرئم کے بانی ولاتِک بٹرین جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

ایتھرئم کے بانی ولاتِک بٹرین پاکستان کا دورہ کریں گے
ایتھرئم کے بانی ولاتِک بٹرین پاکستان کا دورہ کریں گے

لندن: ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کرنسی میں سے ایک ایتھرئم کے شریک بانی ولاتِک بٹرین نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایتھرئم کے شریک بانی ولاتک بٹرین کو مستقبل میں پاکستان میں ہونے والی این ایف ٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

پاکستانی بلال بن ثاقب واحد شخص ہیں جنہوں نے بارسلونا میں این ایف ٹی کانفرنس سمیت دیگر کانفرنسوں میں شرکت کی اور وہ مستقبل قریب میں پاکستان میں بھی ایسی کانفرنس کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانیہ میں خیرات کے نام پر جمع رقم پی ٹی آئی کو منتقل کی گئی، برطانوی اخبار کا دعویٰ

بلال بن ثاقب کے مطابق ایتھرئم کے شریک بانی ولاتک بٹرین نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ مستقبل میں پاکستان میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے پاکستانی مارکیٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ بلال بن ثاقب کو حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی طرف سے ون ملین کھانے کے لیے پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جو انہوں نے مشترکہ طور پر قائم کیا تھا۔

Related Posts