شدید بارشیں، حکومت نے سرکاری و نجی ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں مزید موسلار دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر
کراچی میں مزید موسلار دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر

حکومت نے شدید بارشوں کی وجہ سے سرکاری و نجی ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شارجہ، راس الخیمہ اور فجیرہ میں سرکاری اور نجی اداروں کے ضروری عملے کے سوا دیگر ملازمین کو جمعے تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے شارجہ، راس الخیمہ اور فجیرہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانیہ میں خیرات کے نام پر جمع رقم پی ٹی آئی کو منتقل کی گئی، برطانوی اخبار کا دعویٰ

متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال اور مشرق میں شدید بارشوں کے باعث چار ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے تقریباً دو ہزار افراد کے لیے 20 ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔

Related Posts