لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کو شکست دے دی، پی ٹی آئی کے امیدوار سبطین خان اسپیکر منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے سبطین خان کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سبطین خان ایوان کے نئے کسٹوڈین ہوں گے۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے قرارداد منظور کی گئی تھی، ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے بھی قرارداد منظور کی گئی تھی۔
قرارداد پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ بشارت نے پیش کی تھی، پی ٹی آئی اور ن لیگ کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دئیے گئے ہیں۔
اگر امریکا نے مدد کری تو ملکی سیکیورٹی کمزور ہوگی، عمران خان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








