اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے نجی چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ عارف نقی کو 20، 25 سال سے جانتا ہوں، وہ پاکستان اور شوکت خانم کے لیے کام کررہا تھا، فنانشل ورلڈ میں عارف نقوی ایک اوپر جانے والا ٹیلنٹ تھا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرض کی فوری ادائیگی کے معاملے میں امریکا کو فون کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک معاشی طور پر کمزور ہوتا جارہا ہے ورنہ آرمی چیف کا یہ کام نہیں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اگر امریکا ملک کی موجوہ صورتحال میں مدد کرے گا تو کیا وہ اپنی ڈیمانڈ نہیں رکھے گا؟ مجھے خطرہ ہے کہ ملک کی سیکیورٹی کمزور ہوگی۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ عمران خان کیخلاف سنگین فرد جرم ہے، وزیراعظم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








