پاکستانی باکسر مالی مشکلات کے باوجود فائٹ کیلئے تھائی لینڈ جانے کو تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی باکسر نادر بلوچ مالی مشکلات کے باوجود پروفیشنل فائٹ کیلئے تھائی لینڈ کی طرف اڑان بھرنے کو تیار ہیں جس کیلئے انہوں نے سخت محنت اور پریکٹس کی ہے، ان کی عزم و ہمت اور جوش و ولولہ ان کی گفتگو سے صاف جھلکتا ہے۔

فائٹ کیلئے پر عزم نادر بلوچ نے تھائی لینڈ روانگی کے متعلق ایم ایم نیوز سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  تھائی لینڈ میں میری ٹائٹل فائٹ تھائی باکسر کے ساتھ ہونے والی ہے جو اپنی فیلڈ کے اعتبار سے ایک اچھا باکسر قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس نے اب تک متعدد مقابلوں میں فتح حاصل کی ہے اور شکست کم ہی کھائی۔

یہ بھی پڑھیں:

کورنگی ندی میں طغیانی، راستہ بند ہونے سے شہری پریشان

معروف باکسر نادر بلوچ نے کہا کہ میں نے اب تک 11 میچز کھیلے اور اب تک کی فائٹس میں سے 10 جیتیں اور 1 ہاری ہے جبکہ تھائی لینڈ میں میری یہ 12ویں فائٹ ہوگی جس کی میں نے بھرپور تیاری کی ہے اور مکمل جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان کیلئے فائٹ کروں گا۔ میرا تھائی لینڈ کے فائٹر سے مقابلہ 3اگست کو ہوگا۔

باکسر نادر بلوچ نے کہا کہ 31 جولائی کی شب کو میری فلائٹ پاکستان سے تھائی لینڈ کی طرف روانہ ہوگی۔ 2 روز تک فائٹ سے قبل میری ٹریننگ ہوگی۔ 2 جولائی کو میری میڈیا سے گفتگو ہوگی۔ ان شاء اللہ 3 اگست کو میری فائٹ ہوگی۔ آپ جتنی بھی محنت کرتے ہیں، وہ رنگ میں نظر آجاتی ہے۔ میری قسمت میں جو بہتر ہے، وہی ہوگا۔

نادر بلوچ نے کہا کہ میں اللہ پر بھروسہ کرتا ہوں۔ میں اپنے ڈپارٹمنٹ پاکستان رینجرز، اسپورٹس بورڈ اور سندھ حکومت کا شکر گزار ہوں۔ باکسنگ کونسل مجھے اس کھیل میں آگے لائی جس کے بعد میں نے عالمی سطح پر اپنی باکسنگ کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ جن جن لوگوں نے میری مدد کی، سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Related Posts