کراچی میں جعلی پولیس آفیسر اور کانسٹیبل سمیت 4ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

گھریلو ملازمین بن کر لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار
گھریلو ملازمین بن کر لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی کی بلال کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس آفیسر اور کانسٹیبل سمیت 4ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلال کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سمیع عرف صمد خود کو پولیس افسر ظاہر کرتا تھا جبکہ ساتھی ملزم وقار کو جعلی پولیس کانسٹیبل بنایا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

تربت میں ایئر پورٹ روڈ پر دھماکا، متعدد افراد زخمی

بلال کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طلحہ ڈانسر اور شہباز باسو عام کپڑو میں ملبوس ہو کر وارداتیں کرتے تھے۔ چاروں ملزمان جرائم کی لاتعداد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان واردات کیلئے پولیس یونیفارم بھی استعمال کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پستول کا کوڈ نام میموری کارڈ رکھا ہوا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول، 1 عدد 9 ایم ایم کے علاوہ 10 سے زائد موبائل فونز، 2 لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر سسٹم، 1 گاڑی اور 1 موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ضلع جنوبی اور ائیرپورٹ کے اطراف میں جرائم کے متعلق بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ ملزمان موٹر سائیکل چھیننے اور ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کے واقعات میں بھی ملوث ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts