دُنیا کی بہترین کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں 3.36فیصد اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

بٹ کوائن
(فوٹو: آن لائن)

دُنیا کی بہترین کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں 3.36 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ہفتے کے روز بٹ کوائن کی مالیت 798.93 ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ اس سے قبل بٹ کوائن کی قدر 24ہزار 584 اعشاریہ 24 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کرپٹو کرنسی کی مالیت 18 جون کو ختم ہونے والے مالی سال کی کم ترین سطح یعنی 17 ہزار 592 اعشاریہ 78 ڈالر سے 39.7 فیصد زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایتھیریم کے بانی کا جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ 

ایتھیریم بلاک چین نیٹ ورک سے منسلک سکے ایتھر کی قیمت بھی ہفتے کے روز 0.61 فیصد بڑھ کر 734 اعشاریہ 08 ڈالر ہو گئی جس سے اس کی گزشتہ قدر میں 10 اعشاریہ 46 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کے روز ایتھریم بلاک چین نیٹ ورک سے منسلک سکے کی قیمت 11.39 فیصد بڑھ کر 614 اعشاریہ 99 ڈالر تک جا پہنچی جس سے اس کی گزشتہ مالیت میں 165 اعشاریہ 15 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یکم جولائی کے روز بٹ کوائن کی مالیت 6.1 فیصد گر کر 18 ہزار 866 اعشاریہ 77 ڈالر تک جا پہنچی تھی جسے مذکورہ کرپٹو کرنسی کی مالیت میں بد ترین کمی سمجھا جارہا تھا۔ 28 مارچ کو بٹ کوائن اپنی بلند ترین سطح پر تھی۔

رواں برس 28 مارچ کے روز بٹ کوائن کی مالیت 48 ہزار 234 ڈالرز تک جا پہنچی جبکہ یکم جولائی کو بٹ کوائن کی ریکارڈ کی گئی قدر سامنے آنے کے بعد دونوں قدروں کے مابین موازنہ 60 فیصد فرق ظاہر کرنے لگا۔ 

Related Posts