سکھر بیراج سے 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاشیں برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

سکھر بیراج سے 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاشیں برآمد
سکھر بیراج سے 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاشیں برآمد

سکھر: ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق بالائی علاقوں سے سیلاب میں بہہ کر آنے والے مزید 4افراد کی لاشیں سکھر بیراج سے بر آمد کی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیراج سے 12 لاشیں ملی ہیں جبکہ 13 روز میں بہہ کر آنے والی 24 لاشیں سکھر بیراج سے برآمد کرلی گئی ہیں۔

جاوید جسکانی نے مزید کہا کہ ملنے والی لاشوں میں تین لاشیں ہندو خواتین کی تھیں، بیشتر لاشیں ناقابل شناخت تھیں، بیراج سے نکالی گئی 20 لاشوں کی تدفین کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ہاکس بے کے سمندر میں 6افراد ڈوب کر جاں بحق،4لاشیں نکال لی گئیں

دوسری جانب اتوار کی صبح ہاکس بے ٹرٹل بیچ پر نہاتے ہوئے 4 افراد نوجوان ڈوب گئے، ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے ڈوبنے والوں میں سے 2 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ دو کو تلاش کیا جارہا ہے۔

Related Posts