کراچی میں مون سون کا نیا اسپیل 6 اگست کو داخل ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں مون سون کا نیا اسپیل 6 اگست کو داخل ہوگا
کراچی میں مون سون کا نیا اسپیل 6 اگست کو داخل ہوگا

کراچی: پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے کراچی سمیت سندھ میں مون سون کے چوتھے اسپیل کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث 5 سے 8 اگست تک بارشیں ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار کو کی گئی پیشن گوئی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کراچی میں مون سون کا چوتھا اسپیل سندھ میں داخل ہونے کے ایک دن بعد 6 سے 8 اگست تک بارشیں ہو سکتی ہیں۔

تاہم پی ایم ڈی نے بارش کی شدت کی پیش گوئی کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اگلے دو روز میں واضح ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ پی ایم ڈی کے 31 جولائی کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، تھرپارکر اور بدین کے علاوہ صوبے میں ‘بنیادی طور پر خشک موسم’ کی پیش گوئی کی ہے۔

کراچی ڈویژن میں درجہ حرارت 26 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ دریں اثنا، پی ایم ڈی نے پورے صوبے کے لیے مجموعی بارش کے اعداد و شمار بھی جاری کیے ہیں۔

پڈعیدن میں سب سے زیادہ 348 ملی میٹر بارش ہوئی جہاں جولائی میں 548 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں رواں ماہ کے دوران سب سے زیادہ بارش مسرور بیس میں 606 ملی میٹر، گلشن حدید میں 587 ملی میٹر اور ڈی ایچ اے میں 524 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:ہاکس بے کے سمندر میں 6افراد ڈوب کر جاں بحق،4لاشیں نکال لی گئیں

سب سے کم بارش گڈاپ ٹاؤن (165 ملی میٹر) اور کورنگی (183 ملی میٹر) میں ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts