ملک بھر میں بارش سے تباہی کی داستانیں رقم، بلوچستان میں مزید 9افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں بارش سے تباہی کی داستانیں رقم، بلوچستان میں مزید 9افراد جاں بحق
ملک بھر میں بارش سے تباہی کی داستانیں رقم، بلوچستان میں مزید 9افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث تباہی کی داستانیں رقم ہوگئیں، بلوچستان میں مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 136 ہوگئی جبکہ کم از کم 70 شہری زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔ لسبیلہ میں سیلابی ریلا سب کچھ بہا کر لے گیا۔ گزشتہ 7 روز سے لاکھڑا اور کنراج سمیت متعدد دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ خضدار کے نالوں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

ہرنائی میں متعدد مکانات گرنے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ حادثات کے دوران ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ سبی میں دریائے ناڑی کینال اور لہڑی ندی میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ کوہلو میں درجنوں مکانات گر گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کوہلو قومی شاہراہ کئی مقامات سے بند کردی گئی۔

کوہلو کا اندرونِ بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9افراد جاں بحق ہوئے۔ جون سے اب تک بارشوں کے باعث اموات کی تعداد 136ہوگئی۔ بارشوں سے صوبے بھر میں 13ہزار 500سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔

صوبے بھر میں 640 کلومیٹر طویل سڑکیں بارش اور سیلابی ریلوں سے شدید متاثر ہوئیں۔ 16 پل ٹوٹ گئے۔ سیلاب کے باعث 23 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ بجلی لگنے، چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔ 

 

Related Posts