اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ آج کریں گے جس کا مقصد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینا ہے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم دورے کیلئے روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے جائزے اور متاثرین سے ملاقات کیلئے صوبے کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے جن میں چمن اور خشنوب شامل ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف خشنوب، ضلع قلعہ سیف اللہ میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم کردہ خیمہ بستی چمن میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پہ روانہ
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 1, 2022
وزیراعظم بلوچستان کے دورے پر جیکب آباد پہنچ گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








