سجل علی کا تھپڑ ایسا تھا جس نے مجھے پورا ہلا دیا، اداکار جبران

تازہ ترین

تازہ ترین

سجل علی کا تھپڑ ایسا تھا جس نے مجھے پورا ہلا دیا، اداکار جبران
سجل علی کا تھپڑ ایسا تھا جس نے مجھے پورا ہلا دیا، اداکار جبران

اداکار سید جبران نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ کبھی اداکارہ سجل علی کے ہاتھ سے تھپڑ نہیں کھائیے گا کیونکہ ان کا ہاتھ بہت بھاری ہے۔

ایک ویب شو کے دوران سید جبران نے ایک دلچسب قصہ سنایا، جس میں ان کے ہمراہ سجل علی نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

اس دوران اداکار جبران نے بتایا کہ ڈرامے کا ایک سین شوٹ ہورہا تھا جس میں سجل نے مجھے تھپڑ مارنا تھا، ہدایتکار یاسر نواز نے کہا چلو اب شاٹ کے لیے تیار ہوجاؤ۔

اداکار نے بتایا میں جیسے ہی مڑا سجل نے مجھے زوردار تھپڑ مار دیا، وہ تھپڑ ایسا تھا جس نے مجھے پورا ہلا دیا، اسی دوران سیٹ پر بیٹھے یاسر نواز قہقہہ لگاکر ہنس پڑے، انہوں نے مجھے بلایا اور کہا لو دیکھو یہ سین، میں یہ کیسے لگاؤں کہ اتنی چھوٹی سی لڑکی تمہیں ماررہی ہے، تم اپنی جگہ پر قائم تو رہو؟

اداکار جبران کا کہنا تھا کہ میں نے سین دیکھا کہ سجل اتنی چھوٹی سی ہے اور میں اتنا لمبا، اس نے مجھے جیسے ہی تھپڑ مارا میں بچوں کی طرح پورا ہِل گیا، میں نے کہا یاسر بھائی اس کا ہاتھ بہت زور سے لگا ہے۔

سید جبران نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بعد میں یاسر نواز نے کہا اب پتا چل گیا نہ کہ اس کا ہاتھ بھاری ہے، جاؤ اور اب تیار رہنا۔

ساتھ ہی جبران نے مداحوں کو انتباہ کیا کہ سجل کا تھپڑ کبھی نہ کھائیے گا، وہ جتنی چھوٹی لگتی ہے اتنا ہی بھاری ان کا ہاتھ ہے۔

واضح رہے کہ اداکار سید جبران نے اسی شو کے دوران اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ اداکارہ سجل علی اور صبا قمر ان کی پسندیدہ اداکارائیں ہیں۔

Related Posts