خلیل الرحمٰن قمر بار بار ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ کیوں بناتے ہیں؟ ریشم کا سوال 

تازہ ترین

تازہ ترین

خلیل الرحمٰن قمر بار بار ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ کیوں بناتے ہیں؟ ریشم کا سوال 
خلیل الرحمٰن قمر بار بار ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ کیوں بناتے ہیں؟ ریشم کا سوال 

پاکستان کے معروف مصنف اکثر اوقات انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم نے ایک انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے بار بار ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنانے کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔

اداکارہ ریشم نے کہا کہ خلیل الرحمٰن کا کام بہت اچھا ہے، وہ اتنا اچھا اور اس پائے کا لکھتے ہیں کہ ان کے جیسے ڈائیلاگ ایک یا دو لوگ لکھتے ہوں گے، چاہتی ہوں اللہ انہیں اور عزت دے۔

یہ بھی پڑھیں:

75 واں یومِ آزادی: پاکستانی گلوکاروں نے قومی ترانہ دوبارہ تیار کرلیا

انہوں نے کہا کہ جب میں دیکھتی ہوں کہ وہ ماہرہ خان جیسی قابل آرٹسٹ کے پیچھے پڑے رہتے ہیں کہ میں نے ان کو چانس دیا، بھئی آپ نے تو دیا ہی نہیں۔

ریشم نے کہا کہ میں پچھلے 2 سال سے دیکھ رہی ہوں وہ ماہرہ کے پیچھے پڑے ہیں کہ میں نے ان کو ڈرامہ صدقے تمہارے دیا، آپ نے کہاں دیا آپ تو رائٹر تھے، ڈرامہ تو چینل اور پروڈیوسر نے دیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ نام بنانے کے لیے بڑے نام کے ساتھ اپنا نام کسی طرح جوڑتے ہیں اور وہ بھی عورت کے ساتھ جوڑتے ہیں۔

Related Posts