ایشیاء کپ، پاک بھارت میچ کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیاء کپ، پاک بھارت میچ کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
ایشیاء کپ، پاک بھارت میچ کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

لاہور: ایشیاء کپ کے دوران پاک بھارت میچ کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی، ایشیا کپ کے میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ایشیا کپ 2022 متحدہ عرب امارات میں 27 اگست سے 11 ستمبرتک منعقد کیا جائے گا، 27 اگست کو پہلے میچ میں سری لنکا اور افغانستان مد مقابل ہونگی۔

مجموعی طور پر ایشیا کپ میں 13 میچزکھیلے جائیں گے۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 28 اگست بروز اتوار دبئی میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کردیا

گروپ مرحلے کے بعد سپر4 مرحلہ کھیلا جائے گا۔ایشیا کپ کا فائنل 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔شائقین کرکٹ میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے بہت زیادہ جو ش و خروش پایا جاتا ہے۔

Related Posts