فیصل آباد: ملک کے شہروں اور بشمول فیصل آباد میں قائم گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کی دکانیں شہریوں کیلئے شدید خطرات کا باعث بن گئیں، حکام ضروری اقدامات اُٹھانے کے بجائے لفظی بیان بازی تک محدود ہوگئے۔
کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں بشمول فیصل آباد کے بیشتر رہائشی علاقوں اور میں شاہراہوں پر گیس سلنڈرز کی ری فلنگ کا غیر قانونی دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔
حکام اقدامات اٹھانے میں غیر سنجیدہ ہیں جس کی وجہ سے اس غیر قانونی دھندے میں ملوث بااثر عناصر کو بھی لگام نہ ڈالی جاسکی،گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کے دوران متعدد بار جان لیوا حادثات بھی رونما ہوئے۔
شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس سمیت دیگر متعلقہ ادارے غیر قانونی گیس ریفلنگ کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔ تا کہ بڑھتے ہوئے حادثات پر بھی قابو پایا جاسکے۔
مزید پڑھیں:کے الیکٹرک پلانٹ میں فنی خرابی، کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھ سکتی ہے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








