خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹادی گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹادی گئیں
خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹادی گئیں

مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ ایوان شاہی نے خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے مسجد الحرام میں تمام اداروں کو چوکس کیے ہوئے ہے۔ اعلی قیادت کی آرزو کے عین مطابق زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جملہ وسائل وقف کیے جائینگے۔

ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے حرمین شریفین کے ساتھ غیرمعمولی عقیدت اور دلچسپی لینے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے دلی قدرو منزلت کا اظہار کرتے ہوئے اپنا بیان ان دعائیہ کلمات پر ختم کیا کہ اللہ تعالی اُن کی اِن عظیم الشان خدمات کو اُن کے اعمال صالحہ کا حصہ بنادے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکی سیاست پر تبادلۂ خیال، وزیر اعظم پی ڈی ایم اجلاس کی صدارت آج کرینگے

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب زائرین باآسانی مقام ملتزم پر دعائیں کرسکیں گے، حطیم میں نوافل کا اہتمام کرسکیں گے اور حجر اسود کو بوسہ بھی دے سکیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث حفاظتی انتظامات کے تحت خانہ کعبہ کے اطراف عارضی بیریئرز لگا دیے گئے تھے۔

Related Posts