القاعدہ لیڈرکی ہلاکت، دہشتگردی کیخلاف ہمارا کردار سب جانتے ہیں۔پاکستان

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ نے امریکا کے ڈرون حملے میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف ہمارا کردار سب جانتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا میڈیا کے سوالات جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکا کے سرکاری بیانات اور افغانستان میں امریکا کی طرف سے انسداد دہشت گردی کے آپریشن کے حوالے سے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 وزیر اعظم پی ڈی ایم اجلاس کی صدارت آج کرینگے

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار اور قربانیوں سے ہر کوئی آگاہ ہے۔

Related Posts