لاہور، 7 ماہ میں 2 لاکھ سے زائد شہری صحت کارڈ سے مستفید ہوئے

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور، 7 ماہ میں 2 لاکھ سے زائد شہری صحت کارڈ سے مستفید ہوئے
لاہور، 7 ماہ میں 2 لاکھ سے زائد شہری صحت کارڈ سے مستفید ہوئے

لاہور: لاہور میں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 2 لاکھ سے زائد شہری صحت کارڈ سے مستفید ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سات ماہ کے دوران 2 لاکھ 43 ہزار 200 افراد نے صحت کارڈ پر علاج کروایا، جنوری میں انیس ہزار پینسٹھ افراد صحت کارڈ سے مستفید ہوئے، فروری میں 27,803 مارچ میں 37,247 افراد نے صحت کارڈ پر علاج کروایا۔

اپریل میں 37,458 لوگ قومی صحت کارڈ سے مستفید ہوئے، مئی میں 38،160 افراد جبکہ جون میں 44,548 افراد نے صحت کارڈ سے فائدہ حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، شہریوں کی زندگی خطرے میں، ٹینکر مافیا نشیبی مقامات پر جمع پانی فروخت کرنے لگی

جولائی میں 38,929 افراد قومی صحت کارڈ سے علاج کروایا، محکمہ صحت کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ڈیٹا شہر کے 70 ہسپتالوں سے جمع کیا گیا جن میں نجی و سرکاری ہسپتال شامل ہیں۔

Related Posts