کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی میں بارش سے نشیبی مقامات پر جمع پانی ٹینکر مافیا فروخت کرنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ڈیفنس میں نشیبی مقام پر جمع پانی پائپس لگا کر ٹینکرز میں بھرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
کراچی کے ایک شہری نے ڈیفنس فیز 8 میں قطار سے کھڑے ٹینکروں کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ جس میں شہری نے کہا کہ واٹر بورڈ کے ہائیڈرینٹس سے سپلائی دینے والے ٹینکرز گندا پانی فروخت کررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹینکر مافیا نے گڑھوں میں جمع برساتی پانی اٹھانے کیلئے پمپ لگا رکھے ہیں، جمع کیا گیا گندا برساتی پانی شہریوں کو مہنگے داموں بیچا جارہا ہے۔
دوسری جانب اس حوالے سے واٹر بورڈ کے ہائیڈرینٹ انچارج کا کہنا ہے کہ نالے سے پانی بھرنے والے ٹینکرز واٹربورڈ کے نہیں اور جنہوں نے واٹربورڈ کا نام استعمال کیا ہے اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔