مسجد میں نماز کے بعد ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مسجد میں نماز کے بعد ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا
مسجد میں نماز کے بعد ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا

کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس خیابان راحت فیز 6 میں افسوسناک واقع پیش آیا جب مسجدِ عائشہ میں ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تیز دھار آلے سے گلا کاٹنے کے باعث مذکورہ شخص کا خون زیادہ بہہ گیا جبکہ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمی شخص ممکنہ طور پر نفسیاتی مریض معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد انتظامیہ کا بیان بھی لیا گیا ہے، واقعہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً بعد پیش آیا۔

مزید پڑھیں:درندہ صفت شخص نے 14 سالہ گونگی بہری لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس نے اسپتال میں زخمی شخص کا ابتدائی بیان لیا ہے، جس کے مطابق خود کشی کی کوشش کی وجہ گھریلو پریشانی معلوم ہوتی ہے۔

Related Posts