کیا رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرا‘ او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کیا رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرا‘ او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی؟
کیا رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرا‘ او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی؟

بالی ووڈ اداکار کی فلم ’شمشیرا‘ جس کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا باکس آفس پر بُری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق باکس آفس پر رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرا‘ بُری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

فلم ریلیز ہونے کے 12 دن کے بعد باکس آفس پر صرف 7 کروڑ حاصل کرچکی ہے، یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ فلم اوٹی ٹی پر ریلیز ہوگی؟

پلاٹ

فلم ’شمشیرا‘ کی ہدایت کاری کرن ملہوترا نے کی ہے جبکہ اس کی پروڈکشن یش راج بینرز نے کی ہے۔ فلم میں رنبیر کپور نے ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا ہے جو کہ بہت زیادہ بہادر ہے اور گاؤں کے لوگوں کی مد د کرنے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف لڑتا ہے۔

کاسٹ

فلم میں رنبیر کپور اور وانی کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور سنجے دت معاون کردار ادا کر رہے ہیں۔

باکس آفس پر کاروبار

تقریباً 150 کروڑ روپے کے بجٹ والی یہ فلم اپنی ریلیز کے پہلے 12 دنوں میں اپنے بجٹ کا ایک تہائی بھی جمع نہیں کر پائی اور باکس آفس پر پر کاروبار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مذکورہ فلم کو جان ابراہم کی فلم ایک ولن ریٹرنز سے زبردست مقابلہ ملا اوراِس طرح یہ فلم رنبیر کپور کے کیریئر کی ساتویں فلاپ فلم بن گئیں۔

کیا یہ فلم او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی؟

فلم شمشیرا اوٹی ٹی پر ستمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts