لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کور کمانڈر پشاور ہوں گے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور سے ہٹا کر کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا، ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کور کمانڈر پشاور ہوں گے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء ملٹری سیکریٹری پاک فوج ہوں گے۔

Related Posts