حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے، حافظ نعیم الرحمان
حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لگ رہا ہے الیکشن کمیشن نے بارش کو جواز بنا کر دو چار دن کی جگہ ایک ماہ کا وقت لے لیا ہے۔ حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کراچی کو منتخب بلدیاتی ادارہ ملے کیونکہ شہر بدترین صورتحال سے دوچار ہے اور سڑکوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اقوامِ متحدہ کا ترقی پذیر ممالک میں کرپٹو کرنسی کے خاتمے پر زور

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لوگ مسائل سے تنگ آگئے ہیں لہٰذا فوری طور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو برطرف کیا جائے کیونکہ کراچی میں غیرقانونی طور پر سیاسی ایڈمنسٹریٹر مقرر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو طلبا انٹرمیڈیٹ میں داخلہ لینا چاہتے ہیں ان کے لیے ڈومسائل لازمی قرار دیا گیا لیکن ڈومیسائل کے معاملے پر ہم احتجاج کریں گے اور پھر انہیں مجبوراً یہ بند کرنا پڑے گا۔ اب ڈومسائل کے بنانے کے لیے بھی کرپشن کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

Related Posts