شہروز کاشف 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما قرار

تازہ ترین

تازہ ترین

شہروز کاشف 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما قرار
شہروز کاشف 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما قرار

پاکستان کے 20 سالہ نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

 نوجوان کوہ پیما نے 20 سال کی عمر میں 8 ہزار 80 میٹر بلند گیشربرم  ون چوٹی سر کرلی، جس کے بعد وہ 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔

شہروز کے والد نے بتایا کہ کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف 4 بج کر 9 منٹ پر سمٹ پر پہنچے۔

شہروز نے برطانوی کو ہ پیما ایڈریانا بروانلی کا ریکارڈ 12 روز میں توڑ دیا، ایڈریانا  نے 30 جولائی کو 10 بلند ترین چوٹیاں 21 سال کی عمر میں سر کی تھیں۔

شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنیوالے صرف دوسرے پاکستانی ہیں۔

Shehroze Kashif sets world record as youngest climber to scale K2, Everest in same year - Pakistan - DAWN.COM

 20 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف کی نظریں تمام 14 چوٹیاں سر کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما کے ریکارڈ پر ہیں۔

شہروز کا کہنا ہے کہ وہ اس سال شیشاپنگما، چوایو اور داولاگیری بھی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ اگلے سال مارچ میں اناپورنا سر کر کے ریکارڈ مکمل کر لیں گے۔

واضح رہے کہ شہروز نے 2019 میں براڈ پیک کو سر کیا تھا جبکہ 2021 میں انہوں نے ایوریسٹ، کے ٹو اور مناسلو کی چوٹیاں سر کی تھیں۔

اس سال شہروز، کنچنجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت اور گیشربرم ٹو بھی سر کر چکے ہیں جبکہ ان  کے ساتھ امتیاز سدپارا اور ساجد علی سدپارا نے بھی جی ون سر کی تھی۔

Related Posts