شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور ہوگئی، جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے 30 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا تھا، انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے پیش کیا گیا لیکن ان کی ضمانت نہ ہوئی، خاتون اور ان کی دس ماہ کی بچی کو رات جیل میں گزارنی پڑی۔

پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے خاتوں کی بیل ہو چکی ہے، کل ہمیں اس سے ملنے بھی نہیں دیا گیا، گیارہ ماہ کی بچی کی ماں کا کوئی جرم نہیں تھا، یہ پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی قدر میں کمی جاری، نئی قیمت 216 روپے ہوگئی

کنول شوزب نے مزید کہا کہ ایک نہیں دو پاکستان ہیں، شہباز گل صاحب کی بہت دیر تک سماعت ہوئی، چیئر مین عمران خان کو قابو کرنے کیلئے دباو بڑھایا جا رہا ہے، اس ملک کی سالمیت کو داؤ پر مت لگائیں، پوری قوم کو اس قسم کے معاملات میں الجھا کر مہنگائی سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے، حکومت کی کارکردگی پر ہماری پوری توجہ ہے، پوری دنیا میں پاکستانی پریشان ہیں۔

Related Posts