اسلام آباد: اداروں میں بغاوت پر اُکسانے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے آج صبح محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے شہباز گل کو جیل بھیج دیا۔ قبل ازیں پولیس نے شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ قبل ازیں پولیس نے عدالتی حکم پر شہباز گل کا طبی معائنہ بھی کروایا، جس کی رپورٹ پولیس نے عدالت میں پیش کی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی سماعت سے قبل کمرہ عدالت کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ شہباز گل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل کس حیثیت میں آگئے، حکومت کی مداخلت دیکھ لیں۔ اس موقع پر عدالت نے غیر ضروری افراد کو باہر جانے کی ہدایت کی۔
پی ٹی آئی رہنما کی لیگل ٹیم سے ملاقات کے حکم پر فواد چودھری سمیت دیگر نے ان سے گفتگو کی۔ پولیس نے عدالت میں شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ شہباز گل کی آڈیو پروگرام کی سی ڈی لی ہے، جو کہ میچ کرگئی ہے۔ ایک موبائل فون ان کی گاڑی میں رہ گیا تھا، دوسرا ان کے پاس تھا۔
شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








