10 کروڑ لوگ غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہیں، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

10 کروڑ لوگ غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہیں، شیخ رشید
10 کروڑ لوگ غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 10 کروڑ لوگ غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے پنجاب کا ضمنی الیکشن ہار گئے اور اب 9 قومی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔ حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس کا سوات کے پہاڑی علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا اعتراف

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 62 وزراء سیاسی جنازے ہیں جو صرف میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں اور انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی۔ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 10 کروڑ لوگ غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہیں۔ رات 11 بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا۔

Related Posts