سیریز ’مادرِ ملت‘ میں سجل علی کے کردار پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

سیریز ’مادرِ ملت‘ میں سجل علی کے کردار پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
سیریز ’مادرِ ملت‘ میں سجل علی کے کردار پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی کی آنے والی نئی سیریز ’مادرِ ملت‘ سے پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فاطمہ جناح پر مبنی سیریز میں سجل علی کو مادر ملت کا کردار ادا کرتے دیکھا جائے گا۔

تاہم، بہت سے سوشل میڈیا صارفین سیریز کی تصویر کشی سے خوش نہیں ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس کردار کیلئے سجل علی بالکل موزوں نہیں بلکہ اُن کی جگہ پر کسی اور اداکارہ کو منتخب کرنا چاہیے تھا۔

Public Reacts To Another Wrong Choice for Fatima Jinnah Character

Public Reacts To Another Wrong Choice for Fatima Jinnah Character

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ سائرہ یوسف یا کوئی اور اداکارہ فاطمہ جناح کا کردار بہتر طریقے سے کرسکتی تھی۔

خیال رہے کہ مادر ملت کے نام سے مشہور، فاطمہ جناح بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کی بہن ہیں۔

واضح رہے کہ مادرِ ملت کی زندگی میں بننے والی اس فلم میں تقسیم ہند اور محمد علی جناح کی ہمشیرہ کی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی۔

اس سیریز کے تین سیزن ہوں گے جبکہ سجل علی دوسرے سیزن میں نظر آئیں گی، پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن، جوانی اور قیام پاکستان سے قبل ہندوستان کے حالات بھی دکھائے جائیں گے۔

Related Posts