ملزمان کی فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

ملزمان کی فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق
ملزمان کی فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق

راولپنڈی: ڈھوک کمال دین میں گھر گھس کر ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان میں دو خواتین اور ایک مرد شامل تھا، خواتین کے پاس خنجر اور مرد کے پاس پسٹل تھا،جاں بحق ہونے والوں میں سجاول اس کی اہلیہ اور بیٹا ابرہیم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان لڑکی جاں بحق، 2زخمی

تھانہ ایئرپورٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی واقع کی تحقیقات شروع کردی گئیں، جبکہ تینوں نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Posts