اسلام آباد: شہر اقتدار میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے حادثہ پیش آگیا، ایک نوجوان لڑکی موقع پر جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثہ قائد اعظم یونیورسٹی میں پیش آیا جبکہ لڑکیاں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں مصروف تھیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق جابحق لڑکی قائد اعظم یونیورسٹی میں زیر تعلیم کزن سے ملنے آئی تھی،سڑک پر ویڈیو بنارہی تھی کہ اچانک وین سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور نے لڑکیوں کو بچانے کی کوشش کی مگر گاڑی بے قابو ہوگئی، ساہیوال کی رہائشی لڑکی اداوہ طارق وین کے نیچے آنے سے جابحق ہوئی۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد، ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے خاتون جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








