عمران خان کی نو نشستوں سے نامزدگی پر حکومت کا اعتراض اٹھانے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ممنوعہ فنڈگ کیس، ایف آئی اے نے عمران خان کا موقف مسترد کردیا
ممنوعہ فنڈگ کیس، ایف آئی اے نے عمران خان کا موقف مسترد کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی (این اے) کی تمام 9 خالی نشستوں پر الیکشن لڑنے کے فیصلے پر اعتراض اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد کے امیدوار قومی اسمبلی کی 9 خالی نشستوں کے لیے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائیں گے۔

توشہ خانہ اور فنڈنگ چھپانے سے متعلق اعتراضات دائر کیے جائیں گے۔امیدوار 17 سے 20 اگست کے درمیان الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اعتراضات دائر کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اور حکومتی اتحادیوں کے قانونی مشیروں نے اعتراض اُٹھانے کے سلسلے میں اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:شیخ رشید نے دورہ لندن کی خبروں کی تردید کر دی

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عمران خان نے تمام 9 نشستوں سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا، جو اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

Related Posts