شیخ رشید نے دورہ لندن کی خبروں کی تردید کر دی

تازہ ترین

تازہ ترین

اکتوبر سے نومبر کے درمیان اہم فیصلے ہوجائینگے، شیخ رشید کی پیشگوئی
اکتوبر سے نومبر کے درمیان اہم فیصلے ہوجائینگے، شیخ رشید کی پیشگوئی

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیر کو اپنے دورہ لندن کی میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین روزہ نجی دورے پر دبئی آئے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ وہ 17 اگست کو لندن جانے کا فیصلہ کریں گے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ نجی دورے پر دبئی پہنچے ہیں اور 18 اگست کو پاکستان واپس آئیں گے۔

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ شیخ رشید لندن روانہ ہو گئے ہیں اور دورے کے دوران اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ قوم سمجھتی ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہے۔

بزدل نواز شریف وطن واپس آئے یا نہ آئے یا اہل رہے یا نااہل رہے، اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مزید پڑھیں:نواز شریف ستمبر میں وطن واپس آئیں گے، ن لیگ کے رہنماء کا دعویٰ

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنماء اور اور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے آج پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف ستمبر میں وطن واپس آئیں گے۔

Related Posts