سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی لقمہ اجل بن گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی لقمہ اجل بن گئے
سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی لقمہ اجل بن گئے

ریاض: سعودی عرب میں ایک افسوس ناک واقع پیش آیا جب ایک ٹریفک حادثے کے باعث میں 6 پاکستانی اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو وطن روانہ کردیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق افراد میں خیر زمین، محمد طیب، سعیداللہ، فضل حیان، حیات خان اور حکیم خان شامل ہیں جن کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقع دو روز قبل ریاض کے علاقے الدرعیہ میں پاکستانی ورکرز کی گاڑی کو ٹرالر کی جانب سے ٹکر مارنے کے نتیجے میں پیش آیا، حادثے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں:مصر کے الجیزہ چرچ میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک، متعدد زخمی

حادثے میں جاں بحق ہونے والے ورکرز کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میتوں کو وطن روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی سفارت خانے نے میتوں کو پاکستان بھجوانے کے لئے سفری دستاویزات فراہم کیئے۔

Related Posts