کراچی سمیت مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

صوبائی حکومت نے آج کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ امتحانوں اور مختلف ٹیسٹس کے ساتھ ساتھ دیگر تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرِ قیادت صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں تعطیل کا اعلان محکمۂ موسمیات کی جانب سے مزید بارش کی پیشگوئی سامنے آنے کے بعد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں بارش، ملیر ندی بپھر گئی، گھروں میں پانی داخل

صوبائی حکومت کے تعطیل کے فیصلے کا مقصد طلبہ و طالبات کی حفاظت ہے۔ محکمۂ موسمیات نے آج بارش کے ساتھ ساتھ اربن فلڈنگ کی بھی پیشگوئی کی ہے جبکہ مسلسل بارش کے باعث شہریوں کی جانوں کوخطرہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب کراچی میں ملیر ندی بپھر جانے کی وجہ سے بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔وزیرِ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے محکمۂ تعلیم کو آج چھٹی دینے کی ہدایت کی ہے۔ 

قبل ازیں بحریہ ٹاؤن کے حوالے سے مختلف خبریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں  جن میں دیکھا جاسکتا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کے اطراف پانی کا بہت زیادہ دباؤ ہے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز وائرل ہونے والی خبروں کے مطابق بحریہ ٹاؤن میں کوئی ڈیم بھی موجود ہے، تاہم بحریہ ٹاؤن سے واپس کراچی آنے کا کوئی راستہ نہیں، وہاں کام کرنے والے پھنس کر رہ گئے۔

Related Posts