کراچی میں بارش، ملیر ندی بپھر گئی، گھروں میں پانی داخل

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں بارش، ملیر ندی بپھر گئی، گھروں میں پانی داخل
کراچی میں بارش، ملیر ندی بپھر گئی، گھروں میں پانی داخل

 کراچی میں گزشتہ شب سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ملیر ندی بپھر گئی، پانی گھروں میں داخل ہوگیا، پھنس جانے والے شہریوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر، زینب مارکیٹ، کورنگی، اولڈ سٹی ایریا اور آئی آئی چندریگر روڈ میں بارش کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں بارشوں سے گیس کی لائنیں متاثر، گیس کی فراہمی بند 

ملیر ندی میں طغیانی کے باعث رات گئے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں موسلا دھار بارش ہوگی جس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

متعدد افراد ملیر ندی سے نکلنے والے سیلابی پانی میں پھنس کر رہ گئے۔ اطلاع ملنے پر شہری انتظامیہ نے ریسکیو کارروائی کا آغاز کیا۔ ملیر میمن گوٹھ میں 2 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

سومار کنڈانی گوٹھ سے 8 خاندان بھی ریسکیو کر لیے گئے۔ ریسکیو کیے گئے افراد کو عارضی طور پر گورنمنٹ بوائز اسکول منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کارروائی جاری ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں ہونے والی مون سون کی بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سوئی سدرن گیس کی لائنیں بری طرح متاثر ہوئیں۔گزشتہ روز گیس لیکیج کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

شہر کے کئی علاقوں میں لائنیں بیٹھ جانے کی وجہ سے گیس کی لیکج کی شکایات ملیں۔ بعض علاقوں میں گیس کی لائنوں میں پانی بھر جانے سے گھریلو صارفین گیس سے محروم ہوگئے۔

Related Posts