کابل کی مسجد میں دھماکا، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

کابل کی مسجد میں دھماکا، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کابل کی مسجد میں دھماکا، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے اندر دھماکے سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم اس ضمن میں صحیح اعداد و شمار پیش نہیں کیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد میں دھماکا نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ دھماکے کے بعد طالبان کی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فلاحی ادارے کے رضاکاروں نے ریسکیو کر کے ہلاک شدگان و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بحریہ ٹاؤن کراچی میں مبینہ طور پر سیلابی صورتحال، سوشل میڈیا پرویڈیوز وائرل

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شمالی کابل میں زور دار دھماکے کی آواز میں سنی گئی جس سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ دھماکا مسجد کے اندر ہوا، دھماکے میں جانی نقصان ہوا ہے  لیکن تعداد ابھی واضح نہیں ہے۔ طالبان کے انٹیلی جنس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکا کابل کے علاقے خیر خانہ میں نمازیوں کے درمیان ایک مسجد میں ہوا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب تک کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Related Posts