لاہور، پولیس نے مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پولیس نے 25 مئی کے واقعات کے تناظر میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ لاہور نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ جن رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں عطا تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری، سیف الملوک کھوکھر سمیت 12 رہنما شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ میں غیر معمولی بارشیں، حکومت کا متاثرین کی امداد کا اعلان

پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور یہ دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے۔  ن لیگی ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور پولیس نے اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں وارنٹ گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے عمران خان کے موقف کو مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے سوالات کے جواب کیلئے دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ تین دفعہ نوٹسز ایشو کرنے کے بعد عمران خان کے وارنٹس جاری کیے جائینگے۔

Related Posts