اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل صرف ڈرامے بازی کر رہے ہیں اُن پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان ہمیشہ کی طرح جھوٹ بول رہے ہیں کہ جنسی ذیادتی ہوئی ہے، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ کسی نےکوئی ذیادتی کی ہے تو اُس کے خلاف درخواست دیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے پمز اسپتال یا ریڈزون پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو معلوم ہے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنے والا ہے اس لیے وہ جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
سبی میں مسافر بس الٹنے سے 1 شخص جاں بحق، 9 زخمی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








