کراچی: کیو اے اے آرچری ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام آل پاکستان ان ڈوراسٹیج ٹو آرچری چیمپئن شپ گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں شروع ہو گئی۔
چیمپئن شپ کے آغاز کے پہلے روز پریکٹس سیشنز منعقدکئے گئے جبکہ ایونٹ کے باقاعدہ اسکورنگ مقابلوں کا آج سے آغاز ہوگا۔
اپنی نوعیت کے اس دوسرے ان ڈور آرچری ایونٹ میں جدید اسکورنگ نظام کو اپنایا گیا ہے جو کہ انٹر نیشنل ان ڈو ر مقابلوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں کیو اے اے آرچری ڈیولپمنٹ کے بانی اور ایشین سند یافتہ کوچ حسا ن عبداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ دوسراان ڈو ر ایونٹ ہے جس میں پاکستان بھر سے300سے زائد تیر انداز شرکت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ،پاک بھارت میچ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








