ایشیا کپ،پاک بھارت میچ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیا کپ،پاک بھارت میچ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا
ایشیا کپ،پاک بھارت میچ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا

دبئی: ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل کمنٹری پینل میں شامل افراد کے ناموں کا اعلا ن کردیا گیا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایشیاکپ کے اہم میچ میں روایتی حریفوں کے تجربہ کار کمنٹیٹرز اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرتے نظر آئیں گے۔

کمنٹری پینل میں بھارت کے سابق کوچ روی شاستری، عرفان پٹھان، گوتم گمبھیر کے علاوہ پاکستان کی جانب سے سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس بھی کمنٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

دوسری جانب واضح رہے کہ پاکستان کے سپر اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کی وجہ سے اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے فاسٹ بولر کو آرام تجویز کیا ہے۔

پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے شاہین شاہ آفریدی کو چار سے چھ ہفتے آرام کی تجویز دی ہے۔

مزید پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کی گھٹنے کی انجری، ایشیا کپ سے باہر ہوگئے

نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں ہونے والی سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ممکنہ طور پر کرکٹ میں واپسی ہو گی۔

Related Posts